چھتیس گڑھ میں نیشنل ڈی جی پی-آئی جی پی کانفرنس کی تیاریاں شروع، چیف سکریٹری نے میٹنگ کی
رائے پور میں 28 سے 30 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔ رائے پور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 28 سے 30 نومبر تک ڈی جی پی اور آئی جی پی کی تین روزہ قومی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں کے ہوم سکریٹریز، ڈائ
چھتیس گڑھ میں نیشنل ڈی جی پی-آئی جی پی کانفرنس کی تیاریاں شروع، چیف سکریٹری نے میٹنگ کی


رائے پور میں 28 سے 30 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔

رائے پور، 17 اکتوبر (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 28 سے 30 نومبر تک ڈی جی پی اور آئی جی پی کی تین روزہ قومی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں کے ہوم سکریٹریز، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) شرکت کریں گے۔ کانفرنس آئی آئی ایم نوا رائے پور میں منعقد ہوگی۔

چیف سکریٹری وکاسیل نے جمعہ کو سکریٹریٹ (مہادنی بھون) میں اس قومی سطح کے ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کانفرنس کی تمام تیاریاں بروقت مکمل کریں اور بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود ہوں گے۔ انہوں نے تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف نوڈل افسران کی فوری تقرری کی ہدایت دی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کانفرنس کے مقام پر آنے والے مندوبین کے لیے آمدورفت، سیکیورٹی، طبی سہولیات اور رہائش کے انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سرکٹ ہاو¿س، ایڈمنسٹریٹو اکیڈمی اور رائے پور کے دیگر مقامات پر مہمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ 28 سے 30 نومبر تک ہونے والی کانفرنس میں ڈی جی پی اور آئی جی پی رینک کے تقریباً 250 سینئر افسران ذاتی طور پر شریک ہوں گے جبکہ 200 سے زائد دیگر افسران ورچوئلی طور پر شامل ہوں گے۔ اس بار کانفرنس میں ماو¿نواز سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande