جے پور، 17اکتوبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے مورپال سمن کو امیدوار بنایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے جمعہ کو راجستھان میں انتا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے پارٹی امیدوار کے طور پر مورپال کے نام کی منظوری دی ہے۔
کانگریس نے یہاں کے سابق وزیر پرمود جین بھایا کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، نریش مینا آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں اس سیٹ پر سہ رخی مقابلہ ہونے کی امید ہے ۔ باراں پنچایت کمیٹی کے پردھان مورپال سمن سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سابق ایم ایل اے کنور پارل مینا کو ایس ڈی ایم پر پستول تاننے کے 20برس پرانے معاملے میں سزا کے بعد مئی میں ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد