اورنگ آباد ، 17 اکتوبر(ہ س)۔ لامکانہ گاؤں کے کئی مقامی باشندوں نے آج
کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ڈاکٹر کلیان کالے کے مطابق، یہ افراد ریاستی
صدر ولاس باپو اوتاڈے اور ضلع صدر کرن بھاؤ پاٹل ڈونگونکر کے قیادی انداز اور عوامی
خدمت کے طرز پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
اس موقع
پر گاؤں کی سرپنچ محترمہ پنچ شیلا بائی گوتم گھوڑپڑے اور گرام پنچایت ممبر پریاگ
بائی سندو گھوڑپڑے نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ، گوتم سندو گھوڑپڑے، بھاؤ صاحب
باربالے، گورکھ ہری بھاؤ باربالے اور سندیپ سندو گاوڑی جیسے سابق بی جے پی عہدیداروں
نے پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
تقریب میں
تعلقہ صدر منوج بھاؤ شیجول، سابق سرپنچ بھانوداس پاٹل باربیلی اور جیجا بائی
بھانوداس باربیلی کی موجودگی کو گاؤں میں عوام نے دلچسپی سے دیکھا گیا
پارٹی
کے مطابق، شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنان نے عوامی خدمت کے لیے بھرپور حصہ لینے
اور کانگریس کے مختلف پروگراموں میں تعاون کا عہد کیا ہے
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے