جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر دیوار گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر دیوار گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر جموں, 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن ضلع کے ساونی علاقے میں جمعرات کی شب حفاظتی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہ
Jammu sri


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر دیوار گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر

جموں, 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن ضلع کے ساونی علاقے میں جمعرات کی شب حفاظتی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 میٹر طویل دیوار اپنے ساتھ متصل ساونی پنچایت رابطہ سڑک کے حصے سمیت زمین میں دھنس گئی۔ اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور پر شاہراہ کے ایک حصے پر ٹریفک معطل کر دیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شبھم یادو کے مطابق دیوار کا تقریباً 40 میٹر حصہ متاثر ہوا ہے اور چار لین شاہراہ کی ایک ٹیوب عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کے کٹاؤ کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ حصے پر بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد ٹریفک بحال کیا جا سکے۔

یادو نے مزید کہا کہ فی الحال ٹریفک کو ایک ہی فعال ٹیوب سے گزارا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس حصے پر گاڑیوں کی رفتار سست ہے۔ حادثے کے دوران ساونی پنچایت لنک روڈ کا ایک حصہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، جس سے مقامی آبادی کی نقل و حمل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔دریں اثنا، این ایچ اے آئی، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے افسران موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچاؤ اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande