مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کی صفائی اکائی اور شعبہ باغبانی کے اسٹاف سے ملاقات کی، اوردیوالی کی مبارک باد دی
نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی وقیادت میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صفائی اکائی اور شعبہ باغبانی کے اسٹاف کے ساتھ ایک خاص ملاقات ہوئی۔عزت مآب مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر(ڈاکٹر) محمد مہتاب عالم ر
مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کی صفائی اکائی اور شعبہ باغبانی کے اسٹاف سے ملاقات کی، اوردیوالی کی مبارک باد دی


نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی وقیادت میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صفائی اکائی اور شعبہ باغبانی کے اسٹاف کے ساتھ ایک خاص ملاقات ہوئی۔عزت مآب مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر(ڈاکٹر) محمد مہتاب عالم رضوی نے تمام صفائی کرمچاریوں اور مالیوں کو جو کیمپس کو صاف ستھرا،ہرا بھرا اور خوب صورت رکھنے میں اہم تعاون دیتے ہیں انہیں دیوالی کی پرخلوص مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فاضل مسجل نے یونیورسٹی کے سنجیدہ و باوقار ماحول کو برقرار رکھنے کے تئیں صفائی کرمچاریوں کے عہد اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ کرمچاریوں نے بھی مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بات چیت کی اور انہیں اپنی آرا اور شکایات سے روشناس کرایا۔پروفیسر رضوی نے ان کی شکایات کے بر وقت ازالے کے ساتھ ساتھ انہیں ادارے کی جانب سے متواتر تعاون اور مدد کا بھی یقین دلایا۔

جذبہ امتنان و سپاس کے طورپر اسٹاف میں دیوالی کا تحفہ بھی تقسیم کیاگیاجس سے پوری فضا مسکراہٹ، جوش اور تہوار کے رنگ پر نور ہوگئی۔ اس تقریب کے انعقاد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا شمولیاتی کردار منعکس ہوتا ہے جہاں جامعہ برادری کے ہر رکن کی اہمیت اور قدر ہے اور جس کا بجاطورپر جشن منایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande