سابق آئی پی ایس افسر شیودیپ لانڈے نے ارریہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا
ارریہ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بہارکے متحرک آئی پی ایس افسران میں سے ایک شیودیپ وامن راؤ لانڈےنے ارریہ اسمبلی حلقہ سے جمعہ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سینکڑوں حامیوں کے ساتھ مارچ کے بعد شیودیپ وامن راؤ لانڈے ارریہ کلکٹریٹ کمپلیکس میں سب ڈویزنل
سابق آئی پی ایس افسر شیودیپ لانڈے نے ارریہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا


ارریہ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بہارکے متحرک آئی پی ایس افسران میں سے ایک شیودیپ وامن راؤ لانڈےنے ارریہ اسمبلی حلقہ سے جمعہ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سینکڑوں حامیوں کے ساتھ مارچ کے بعد شیودیپ وامن راؤ لانڈے ارریہ کلکٹریٹ کمپلیکس میں سب ڈویزنل افسر (ایس ڈی او) کے دفتر پہنچے۔ انہوں نے ارریہ کے ریٹرننگ آفیسر، صدر سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او)، روی پرکاش کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ شیودیپ لانڈے کے ساتھ ان کے حامی امن راج نے بھی رانی گنج (ایس سی) کی مخصوص نشست سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ شیودیپ لانڈے اور امن راج نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کئے۔قبل ازیں شیودیپ لانڈے نے شیو پوری کے وندنا ہال سے سب ڈویزنل دفتر تک پیدل مارچ کا آغاز کیا۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر ممتا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد شیودیپ لانڈے نے کہا کہ انہوں نے ایک پولیس افسر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اب عوامی خدمت کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور یہ ارریہ کے نوجوانوں کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح تھانہ اور بلاک سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس کام کا دائرہ محدود ہے، جبکہ سیاست کا دائرہ وسیع ہے، جہاں حکومت کو براہ راست جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیاست میں آنے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ارریہ کے لیے اپنی بے پناہ محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے محبت کرنے والے سینکڑوں نوجوان پدایاترا پر ان کے ساتھ تھے۔ کئی بزرگ، مائیں اور بہنیں بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ارریہ کے لوگ تبدیلی، امن کی تبدیلی، گڈ گورننس اور شفافیت چاہتے ہیں۔

دورے کے دوران سابق آئی پی ایس شیودیپ لانڈے نے دکشینیشوری مہاکالی مندر اور کھڈگیشورناتھ شیو مندر جا کر آشیرواد بھی لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande