ڈپٹی میئر نے کیراڑی اسمبلی حلقے میں صفائی کےبندوبست کا معائنہ کیا
نئی دہلی، 17 اکتوبر ( ہ س)۔ دہلی کے ڈپٹی میئر جئے بھگوان یادو نے جمعہ کو کیراڑی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے مختلف وارڈوں کا دورہ کر صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران، انہوں نے ڈمپ پر کوڑا اٹھانے والی ایجنسی کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا
Deputy Mayor inspected cleanliness in Kirari Assembly


نئی دہلی، 17 اکتوبر ( ہ س)۔ دہلی کے ڈپٹی میئر جئے بھگوان یادو نے جمعہ کو کیراڑی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے مختلف وارڈوں کا دورہ کر صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران، انہوں نے ڈمپ پر کوڑا اٹھانے والی ایجنسی کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مشینوں کو کوڑا اٹھانے کے بعد بچے ہوئے کچرے کو بھی اچھی طرح سے صاف کیا جائے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی میئر نے مبارک پور ڈباس واقع میونسپل اسکول کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ اسکول کا میدان سڑک سے نیچے ہونے کی وجہ سے بارش کے موسم میں پانی بھر جاتا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو میدان کی سطح کو سڑک کے برابر یا اس سے اونچا کرنے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہنمائی میں کارپوریشن دہلی کے لوگوں کو بہتر شہری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔معائنہ کے دوران روہنی علاقہ کی ڈپٹی کمشنر رشیتا گپتا، کارپوریشن کے افسران، ملازمین اور مقامی شہری موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande