درگاہ کمیٹی نے نظام الدین اولیاءدرگاہ میں مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام جشن چراغاں کو روکنے کے لیے شکایت درج کرائی
نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔ مسلم راشٹریہ منچ کے اعلان کے بعد کہ وہ کل بروز ہفتہ شام 5:00 بجے صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکی درگاہ پر جشن چراغاں کیا جائے گا، درگاہ کمیٹی نے حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ
وزیر اعظم مودی نے خواجہ نظام الدین اولیاءکے 722 ویں عرس مبارک پر مبارکباد کا پیغام بھیجا


نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔ مسلم راشٹریہ منچ کے اعلان کے بعد کہ وہ کل بروز ہفتہ شام 5:00 بجے صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکی درگاہ پر جشن چراغاں کیا جائے گا، درگاہ کمیٹی نے حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جشن چراغاں کو روکا جائے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ مسلم راشٹریہ منچ نے درگاہ کمیٹی سے کوئی اجازت نہیں لی تھی اور میڈیا اور دیگر لوگوں کو جشن چراگان میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

درگاہ کے چیف انچارج کاشف نظامی نے بتایا کہ جب درگاہ کمیٹی کو اس واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے جشن کو روکنے کے لیے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کی روشنی میں درگاہ کمیٹی نے تھانہ حضرت نظام الدین میں شکایت درج کراتے ہوئے جشن منانے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بھی ایسی ہی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بینرز اور نعرے لگائے گئے تھے اور یہ تقریب بھی درگاہ کمیٹی کی اجازت کے بغیر منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر سب کا استقبال ہے۔ ہندو، مسلمان، سکھ، اور عیسائی سبھی دعائیں لینے اور اپنی خواہشات کے حصول کے لیے مزار پر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ کو سیاسی میدانوں سے دور رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی گئی ہے اور درگاہ پر کسی قسم کی سیاسی تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم آر ایم کا جشن چراگا پروگرام مکمل طور پر سیاسی ہے، اس لیے ہم نے پولیس سے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande