جوبلی ہلز میں کانگریس 50 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی
حیدرآباد , 17 ۔ اکتوبر۔ (ہ س)۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ بی آر ایس اور بی جے پی صرف اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے کیلئے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ ضمنی انتخاب
جوبلی ہلز  میں کانگریس  50 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی


حیدرآباد , 17 ۔ اکتوبر۔ (ہ س)۔

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ بی آر ایس اور بی جے پی صرف اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے کیلئے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ ضمنی انتخاب کانگریس کی دو سالہ بہترین کارکردگی اور بی آر ایس کی 10 سالہ پسماندگی کے خلاف ہے۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں ترقی چاہئے یا پسماندگی ؟ بی آر ایس کی خاتون قائدین کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے انتخابی منشور سے جو وعدے کئے گئے تھے، ان وعدوں کو پورا کرنے کے معاملہ میں غیر معمولی رول ادا کر رہے ہیں۔ وعدہ کے مطابق 40 لاکھ نئے راشن کارڈس جاری کئے گئے ہیں، خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 200 یونٹ تک مکانات کو مفت بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ 500 روپئے میں گیس سلینڈرفراہم کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی کارکردگی سے سماج کے تمام طبقات مطمئن ہیں۔ بی آرایس اوربی جے پی ایک منظم سازش کے تحت کانگریس کو بدنام کرنے کیلئے حکومت کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جوبلی ہلز عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کانگریس کے امیدوار نوین یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بی آر ایس اور بی جے پی کو سبق سکھائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande