وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کو راج گڑھ اور سیہور ضلع کے پروگراموں میں شامل ہوں گے
۔ بیاورا میں قدرتی آفت سے متاثر کسانوں کے کھاتوں میں 277 کروڑ روپے کی راحت رقم منتقل کی جائے گی
سیہور کے بلقیس گنج میں 118 کروڑ سے زیادہ کی رقم منتقل کی جائے گی
بھوپال، 17 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ 18 اکتوبر کو راج گڑھ اور سیہور ضلع کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بیاورا میں قدرتی آفت سے متاثر کسانوں کو 277 کروڑ روپے کی راحت رقم منتقل کریں گے اور 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بیاورا شہر کی پانی فراہمی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ 193 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار 41 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کریں گے۔
رابطہ عامہ افسر لکشمن سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سیہور ضلع کے بلقیس گنج میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ضلع کے دو لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فصل کے نقصان کی مد میں 118 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سنگل کلک کے ذریعے کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن