سی ایم شری اسکولوں میں بطور تیسری زبان اردو پڑھانے کا معقول بندوبست کیا جائے:مفتی مکرم
نئی دہلی،17 اکتوبر: شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ پنج وقتہ نماز باجماعت کی پابندی کریں ان شاءاللہ سب مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کسی ای
سی ایم شری اسکولوں میں بطور تیسری زبان اردو پڑھانے کا معقول بندوبست کیا جائے:مفتی مکرم


نئی دہلی،17 اکتوبر: شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ پنج وقتہ نماز باجماعت کی پابندی کریں ان شاءاللہ سب مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کسی ایک فرقے کی نہیں بلکہ یہ بھارت کی زبان ہے اس کی ابتدا اور نشونما بھارت میں ہوئی ہے ا سے کسی ایک فرقے کی طرف منسوب کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہر دور میں مسلم اور غیر مسلم اسکالروں نے اردو کو پروان چڑھایا ہے ۔ دہلی کے سی ایم شری اسکولوں میں بطور تیسری زبان اردو کا آپشن موجود ہے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت دہلی حکومت نے دہلی میں 33 سی ایم شری اسکول کھولے ہیں جن میں داخلہ کلاس 6سے لے کر 8 تک ہوا طلبہ کا داخلہ آن لائن ٹیسٹ میرٹ کی بنیاد پر ہوا اور اس کا نتیجہ 13 ستمبر کو آگیا ۔ نتائج آ نے کے بعد جب بچوں کا سلیکشن ہوا اور وہ داخلہ لینے گئے تو معلوم ہواراج نواس مارگ کے اسکول مےں تیسری زبان اردو پڑھانے کا بندوبست نہیں ہے جبکہ سی ایم شری اسکولوں میں تینوں زبانوں اردو پنجابی اور سنسکرت میں سے کسی ایک زبان کا انتخاب کرنے کا آپشن موجود ہے، وزیر تعلیم دہلی حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ اس طرف توجہ کی جائے ۔ مفتی مکرم احمد نے کہا کہ دہلی کے کچھ اردو میڈیم اسکولوں مےں ٹیچرز ناکافی ہیں وہاں بھی اردو میڈیم اساتذہ کا بندوبست کیا جانا چاہیے تاکہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ مفتی مکرم احمد نے غزہ امن منصوبہ پر عمل درآمد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، حماس نے 20 یرغمالوں کورہا کر دیا۔ اسرائیل نے 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا قیدیوں کے رہائی کے مناظر بہت جذباتی ہیں اپنے پچھڑے ہوئے عزیزوں کا استقبال لوگ گرم جوشی سے کر رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی منصوبہ پر اسرائیل کو پابند بنایا جائے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande