بھوپال، 17 اکتوبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے پپلا نی علاقے میں جمعہ کو ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعے کے دوران تیزاب کے کچھ چھینٹے لڑکی کے چہرے پر پڑ گئے، جس سے وہ جھلس گئی۔ زخمی لڑکی کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ سارا واقعہ پپلا نی تھانہ علاقے کا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں نے چلتی گاڑی میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔ اس دوران تیزاب کے کچھ چھینٹے لڑکی کے چہرے پر پڑے، جس سے وہ جھلس گئی۔ زخمی لڑکی کو فوراً ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پپلا نی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس واقعے نے شہر میں سلامتی کے انتظامات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے جان بوجھ کر لڑکی کو نشانہ بنایا۔ پولیس مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے، جن میں حملے کی وجہ اور ملزموں کا پس منظر شامل ہے۔ مقامی لوگوں میں اس واقعے کو لے کر غصہ اور خوف کا ماحول ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن