باکسا جیل کے سامنے پولیس پر حملے میں ملوث تقریباً 19 ملزمان کی شناخت ہوئی
باکسا (آسام)، 17 اکتوبر (ہ س)۔ زوبین گرگ کی موت معاملے میں عدالت کے حکم پر گرفتار پانچ ملزمین کو لے کر باکسا ضلع جیل پہنچی پولیس پر حملہ کئے جانے کے معاملے میں شامل 19ملزمین کی شناخت پولیس نے کر لیہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولیسنے اس سلسلے میں ایک لمبی ف
باکسا جیل کے سامنے پولیس پر حملے میں ملوث تقریباً 19 ملزمان کی شناخت ہوئی


باکسا (آسام)، 17 اکتوبر (ہ س)۔

زوبین گرگ کی موت معاملے میں عدالت کے حکم پر گرفتار پانچ ملزمین کو لے کر باکسا ضلع جیل پہنچی پولیس پر حملہ کئے جانے کے معاملے میں شامل 19ملزمین کی شناخت پولیس نے کر لیہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولیسنے اس سلسلے میں ایک لمبی فہرست جاری کی ہے۔ جمعرات کو پولیس نے 19 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اہلیہ میاں، رمیز علی اور نکاسی کے رہائشی قادر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ باکساواقعہ کے تقریباً 16 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ ان میں مدولی باڑی کے رہنے والے نورالعالم، آل بوڈو مسلم اسٹوڈنٹس یونین (اے بی ایم ایس یو) کے معید الاسلام، اے بی ایم ایس یو کے مصطفیٰ احمد، دیگھل ڈانگہ کے صباجان علی کے بیٹے، دیگھل ڈانگا کے شاہدول، مادولیبار کےعاشق، ڈانگراچوبا کا حامد علی، دیگھل ڈانگاکا عبدالعلی، آہوپا کے روپم علی ،دیگل ڈانگا کے سلیمان علی ،گرم دیو کے ہری کرشن پاٹھک ،مغربی صوبہ کے چمپک ناتھ ،کوئیری چوک کے کلین ڈیکا ،وکاس رائے اور ویدو چھیتری شامل ہیں ۔

پولیس ان افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضلع کے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسا واقعہ میں مقامی باشندے ملوث نہیں تھے۔ مقامی باشندوں نے دوسرے علاقوں کے کچھ نوجوانوں پر اس واقعہ کو انجام دینے کا الزام لگایا ہے۔

ضلع بھر میں کشیدگی برقرار ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 15 اکتوبر کے واقعے میں پولیس اور میڈیا کے اہلکاروں سمیت تقریباً 35 افراد زخمی ہوئے۔ مشتعل افراد نے پولیس اور میڈیا کی کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ ڈسٹرکٹ جیل کے داخلی راستے پر سخت سیکورٹی لگا دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande