ممبئی
، 17 اکتوبر(ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن میں جانشینی کی بنیاد
پر تقرریوں کے عمل کے تحت مزید 25 ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔ ان میں ایک کلاس
تھری اور 24 کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں۔ رواں سال جنوری سے اب تک ایسے کل 300
ملازمین کو کارپوریشن میں مستقل تقرریاں دی جا چکی ہیں جنہیں اپنے مرحوم یا ریٹائرڈ
والدین یا رشتہ داروں کے طور پر جانشینی کا حق حاصل تھا۔ دیوالی سے قبل تقرری نامے
موصول ہونے پر تمام ملازمین خوشی سے نہال دکھائی دیے۔
یہ مہم
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایات کے بعد کمشنر سوربھ راؤ کی زیرِ نگرانی
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے خصوصی توجہ کے ساتھ مکمل کی۔ لاڈ پیج کمیٹی کی سفارشات کی
روشنی میں یہ طے پایا کہ ریٹائرڈ یا رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہونے والے صفائی
ملازمین کے جانشینوں کو سروس میں شامل کیا جائے۔ تین سالہ خدمت مکمل کرنے پر ان
ملازمین کو مستقل حیثیت دی جاتی ہے۔
بھرتی
کے دوران تمام دستاویزات مکمل کر کے ایک شفاف نظام اپنایا گیا۔ حالیہ مرحلے میں 25
ملازمین کو تقرری خطوط دیے گئے جن میں سے چند کو کمشنر سوربھ راؤ نے خود حوالے کیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر پرشانت روڈے، ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) جی جی گوڈی پورے،
پرسنل آفیسر دیانند گنڈپ، اور اسٹیبلشمنٹ سپرنٹنڈنٹ رشمی کامبلی بھی موجود تھیں۔
اب تک کل 47 کلاس تھری اور 253 کلاس فور ملازمین کو وراثتی بنیاد پر ٹی ایم سی میں
ملازمت دی جا چکی ہے
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے