جموں, 14 اکتوبر (ہ س)۔ جموں میں پیر کے روز پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل صاف کرتے ہوئے حادثاتی فائر سے زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمار ڈیوٹی کے دوران گلشن گراؤنڈ میں اپنی رائفل کی صفائی کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے معمول کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر