پروفیسر سجاد اطہر اے ایم یو میں شعبہ طبیعیات کے نئے چیئرمین مقرر
علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات سے وابستہ پروفیسر محمد سجاد اطہر کو شعبہ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 8 جنوری 2027 تک رہے گی۔ پروفیسر سجاد اثر عالمی شہرت یافتہ سائنسی اداروں سے وابستہ ہیں، جن میں مشہور فرمی نیشنل ایکسیلیریٹر لیباریٹری (فرمی لیب)، امریکی محکمہ توانائی اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ، ممبئی شامل ہیں۔
انہوں نے طبیعات کے مستند بین الاقوامی جرائد میں متعدد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، جن میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر تاکا کی کاجیتا (نوبیل انعام برائے طبیعیات 2015) کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے۔ پروفیسر اطہر معروف کتاب دی فزکس آف نیوٹرینو انٹرایکشنز کے شریک مصنف بھی ہیں۔ ان کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کو علمی حلقوں میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ