دونوں تلگو ریاستوں میں بارش کی پیشن گوئی
حیدرآباد, 13۔ اکتوبر۔(ہ س)۔دونوں تلگو ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب دونوں تلگوریاستوں میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل کوہلکی تا اوسط کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
دو نوں تلگو ریاستوں میں بارش کی پیشن  گوئی


حیدرآباد, 13۔ اکتوبر۔(ہ س)۔دونوں تلگو ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب دونوں تلگوریاستوں میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل کوہلکی تا اوسط کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، ناگر کرنول، ونپرتی، گدوال، میڑچل ملکاجگری، رنگا ریڈی اور حیدرآباد شامل ہیں۔ آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں کے دوران بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ شمالی اورجنوبی ساحلی اضلاع، رائلسیما کے علاقوں اور یانم میں ہلکی تااوسط بارش کی توقع ہے۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بارش کے پیش نظرعوام سے احتیاط کی خواہش کی گئی ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande