پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی، اردو مرکز نیویارک کے نشانِ اُردو 2023–24 ایوارڈ کے لیے نامزد
علی گڑھ, 13 اکتوبر (ہ س)۔اردو مرکز نیویارک (امریکہ) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاذ، نامور محقق، ماہرِلسانیات پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی کو اپنے معزز ترین بین الاقوامی اعزاز ”نشانِ اُردو 2023–24“ کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ ایوارڈ یوم س
پروفیسر ضیا الرحمن صدیقی


علی گڑھ, 13 اکتوبر (ہ س)۔اردو مرکز نیویارک (امریکہ) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاذ، نامور محقق، ماہرِلسانیات پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی کو اپنے معزز ترین بین الاقوامی اعزاز ”نشانِ اُردو 2023–24“ کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ ایوارڈ یوم سر سید کے موقع پر نیویارک میں ایک پروقار تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ادارہ اردو مرکز، نیویارک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی اردو زبان، تحقیق، تنقید، اور تدریس کے میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علمی و ادبی خدمات نے اردو زبان کو بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت عطا کی ہے۔ ان کی تصانیف دو درجن سے زائد اور تحقیقی و تنقیدی مقالات کی تعداد سو سے زائد ہیں۔ادارے کے بانی و صدر جناب رئیس وارثی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی اردو کے ان ماہرین میں سے ہیں جنہوں نے اپنی علمی بصیرت، فکری جستجو اور لسانی خدمات کے ذریعے اردو کو نئی عالمی وسعت عطا کی ہے۔ ان کی نامزدگی دراصل اردو زبان کی بین الاقوامی شناخت کا جشن ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علمی و ادبی حلقوں نے اس نامزدگی کو نہایت مسرت و فخر کا باعث قرار دیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande