اے ایم یو میں دماغی صحت میلہ کا انعقاد
علی گڑھ, 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر نے عالمی یوم دماغی صحت کی مناسبت سے دماغی صحت میلہ کا انعقاد فیکلٹی آف آرٹس کے لان میں کیا، جس کا مقصد طلبہ اور یونیورسٹی کی وسیع تر برادری میں ذہنی صحت کے بارے میں شع
میلے کا افتتاح کرتے ہوئے


علی گڑھ, 13 اکتوبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر نے عالمی یوم دماغی صحت کی مناسبت سے دماغی صحت میلہ کا انعقاد فیکلٹی آف آرٹس کے لان میں کیا، جس کا مقصد طلبہ اور یونیورسٹی کی وسیع تر برادری میں ذہنی صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور کھلے مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھیں، جنہوں نے ربن کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ذہنی صحت، مجموعی فلاح و بہبود کا ایک لازمی جز ہے۔ بیداری، قبولیت اور ہمدردی ایک صحت مند اور جامع تعلیمی ماحول کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر کی اس کاوش کو سراہا جو طلبہ کے لئے ذہنی صحت کو ترجیح دینے اور بلا جھجھک انھیں مدد حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

تقریب میں پروفیسر رفیع الدین، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، پروفیسر ٹی این ستھیسن، ڈین، فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر شافع قدوائی، ڈائریکٹر، سر سید اکیڈمی، پروفیسر محمود ایس خان، مختلف ہاسٹلوں کے پرووسٹ، پراکٹوریل ٹیم کے اراکین، شعبہ جات کے سربراہان، اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

یہ پروگرام سنٹر کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشید امتیاز اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر سلمیٰ کنیز، ڈاکٹر آصف حسن، ڈاکٹر سارہ جاوید، ڈاکٹر حنا پروین اور ڈاکٹر ایشا رحمان کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے اساتذہ، طلبہ اور عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذہنی صحت سے متعلق نکڑ ناٹک پیش کیا گیا، اور موسیقی ریز پیشکش کے ساتھ طلبہ نے تقریباً 20 تخلیقی اور انٹرایکٹیو اسٹالزلگائے تھے، جن میں نفسیاتی جانچ کے بوتھ، آرٹ اور ایموشن تھیریپی کارنرز، آگہی گیمز، تھاٹ بورڈز، اور مہربانی و شکرگزاری کی دیواریں شامل تھیں۔

اس کے علاوہ، پوسٹر سازی کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا جسے شعبہ سائیکیاٹری کی پروفیسر دیوشری آکھوری نے جج کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande