زرعی شعبہ کیلئے سولر انرجی کے استعمال کی ہدایت: اتم کمار ریڈی
حیدرآباد, 13۔ اکتوبر۔(ہ س)وزیر آبپاشی اتم کماری ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پرانہیتا چیوڑلہ پروجیکٹ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیارکریں۔ انہوں نے کالیشورم پروجیکٹ کے تحت تمڑی ہڈی بیاریج کی تعمیر کے لئے بھی منصوبہ بندی کی ہ
زرعی شعبہ کیلئے سولار انرجی کے استعمال  کی ہدایت: اتم کمار ریڈی


حیدرآباد, 13۔ اکتوبر۔(ہ س)وزیر آبپاشی اتم کماری ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پرانہیتا چیوڑلہ پروجیکٹ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیارکریں۔ انہوں نے کالیشورم پروجیکٹ کے تحت تمڑی ہڈی بیاریج کی تعمیر کے لئے بھی منصوبہ بندی کی ہدایت دی۔ اتم کمار ریڈی نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں عہدیداروں کی جانب سے دو بیاریجس کے تعمیری کاموں کے سلسلہ میں پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بیاریج کے حقیقی موقف کو برقراررکھتے ہوئے بعض معمولی تبدیلیوں کے ذریعہ بحال کیا جاسکتا ہے۔ عہدیداروں نے کنال کی بحالی کے سلسلہ میں تکنیکی دشواریوں اور انجینئرس کے اقدامات سے واقف کرایا۔ ابتدائی منصوبہ کے مطابق پرانہیتا چیوڑلہ کے لئے تمڑی ہڈی سے چیوڑلہ تک پانی کی سپلائی کا منصوبہ تھا۔ عہدیداروں کے مطابق 45 کیلو میٹرتک کنال کی کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام جلد ہی مکمل ہوگا۔ اتم کمار ریڈی نے بیاریج کی تعمیر کو نقائص کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ پرنسپل سکریٹری راہل بوجا اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ پروجیکٹ کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے جاریہ ماہ کے اختتام تک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر آبپاشی نے زرعی شعبہ کے لئے سولر انرجی کے استعمال کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی اورکہا کہ سولار پاور پلانٹس کے قیام کے لئے اراضیات کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے ایس ایل بی سی ٹنل کے تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ آبپاشی پروجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande