ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینے حیدرآباد پولیس کی انوکھی مہم
ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینے حیدرآباد پولیس کی انوکھی مہمحیدرآباد، 13 اکتوبر (ہ س)۔ حیدرآباد میں پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کے روز سیف رائیڈ چیلنج کا آغاز کیا، جو ایک سوشل میڈیا مہم ہے جوشہریوں کو ذمہ دار ڈرائیونگ کو فروغ دینے کی ترغیب دیت
ذمہ دارانہ  ڈرائیونگ کو فروغ دینے حیدرآباد پولیس کی انوکھی مہم


ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینے حیدرآباد پولیس کی انوکھی مہمحیدرآباد، 13 اکتوبر (ہ س)۔ حیدرآباد میں پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کے روز سیف رائیڈ چیلنج کا آغاز کیا، جو ایک سوشل میڈیا مہم ہے جوشہریوں کو ذمہ دار ڈرائیونگ کو فروغ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس مہم کے تحت موٹر گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سواری شروع کرنے سے پہلے ایک مختصر ویڈیو بنائیں یا تصویر لیں جس میں وہ ہیلمٹ پہن کر یا سیٹ بیلٹ باندھتے ہوئے نظر آئیں اور پھر تین دوستوں یا خاندان کے افراد کو ٹیگ کریں تاکہ وہ بھی ایسا کریں۔ اس مہم کا مقصد خاص طورپرنوجوانوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کے درمیان مثبت اثر پیدا کرنا ہے۔ وی سی سجنار نے کہا کہ حفاظت کبھی فیشن سے باہر نہیں جاتی۔ ہرسواری کی شروعات اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کے انتخاب سے ہوتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھرپور حصہ لینے کی درخواست کی اور کہا کہ مل کر ہم 2025 کی سب سے بہترین رجحان کے طور پر خود کی حفاظت کو مقبول بنا سکتے ہیں۔ سیف رائیڈ چیلنج ہر سفر سے پہلے تین بنیادی اقدامات پر زور دیتا ہے سیٹ بیلٹ باندھنا، ہیلمٹ پہننا اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دینا۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ شرکت سے حیدرآباد پولیس کا مقصد سڑک استعمال کرنے والوں میں ذمہ داری کا مضبوط رویہ پیدا کرنا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران حیدرآباد پولیس نے شہری ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے کئی ڈیجیٹل اور تخلیقی مہم شروع کی تھی۔اس مہم کے ذریعہ وہ ٹکنالوجی، کمیونٹی کی شمولیت اور حفاظت کو یکجا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande