علی گڑھ, 13 اکتوبر (ہ س) پیرامیڈیکل کالج کے شعبہ ریڈیو-امیجنگ ٹکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفات نے چندی گڑھ میں منعقدہ انڈین سوسائٹی آف ریڈیولوجرز اینڈ ٹکنالوجسٹس (این سی آئی ایس آرٹی2025) کی 17ویں قومی کانفرنس میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔ یہ کانفرنس پی جی آئی ایم ای آر، چندی گڑھ میں منعقد ہوئی، جہاں ڈاکٹر عرفات نے ایک سائنسی سیشن کی صدارت کی۔ اس دوران مختلف ماہرین اور نوجوان محققین نے تشخیصی طریقوں اور کلینیکل امیجنگ میں ہونے والی جدید پیش رفت پر اپنے مقالے پیش کیے۔
پروفیسر قاضی احسان علی، پرنسپل، پیرامیڈیکل کالج نے ڈاکٹر عرفات کو اس دستیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی و پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ