اے ایم یو میں این ایس ایس کے تحت انٹریپرینیئرشپ آگہی پروگرام منعقد
علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم یونٹ نے علی گڑھ بزنس انوویشن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک خصوصی انٹریپرینیئرشپ آگہی پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ میں اختراع اور خود روزگاری کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ملک شعیب احمد (شعبہ سول انجینئرنگ اور ممبر انچارج، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ، اے ایم یو) نے اپنے خطاب میں قومی ترقی میں انٹریپرینیئرشپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو نوکری تلاش کرنے والا بننے کے بجائے نوکری دینے والا بننے کی تلقین کی۔
ایسوسی ایشن کے ڈائرکٹر مسٹر پون کمار شرما نے اختراع، اسٹارٹ اپ کلچر اور پائیدار کاروبار قائم کرنے کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کو ڈاکٹر محمد محسن خان (کوآرڈینیٹر، این ایس ایس) نے مربوط کیا، جبکہ پروگرام افسران ڈاکٹر عبدالجبار اور ڈاکٹر تاروشیکھا سرویش نے بھرپور معاونت فراہم کی۔ ڈاکٹر نوال الرحمن، محمد عمران خان اور نعیم احمد کے ساتھ 100 سے زائد این ایس ایس رضاکاروں نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ