چندرابابو کے ہاتھوں سی آرڈی اے کے مرکزی دفتر کا افتتاح
امراوتی , 13۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈ و نے دارالحکومت امراوتی میں کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی آرڈی اے) کے مرکزی دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ وید پنڈتوں نے وزیر اعلی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پراس مقصد کے لئے ار
چندرابابو کے ہاتھوں سی آرڈی اے کے مرکزی دفتر کا افتتاح


امراوتی , 13۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈ و نے دارالحکومت امراوتی میں کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی آرڈی اے) کے مرکزی دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ وید پنڈتوں نے وزیر اعلی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پراس مقصد کے لئے اراضی دینے والے کسانوں سے وزیر اعلی نے دوستانہ اندازمیں ملاقات کی ۔ یہ عمارت 4.32 ایکڑرقبہ پرسات منزلہ(جی پلس7) تعمیرکی گئی ہے۔ اس میں سی آرڈی اے کے علاوہ ریاستی میونسپل اورشہری ترقی کے محکمہ سے منسلک تمام ریاستی دفاترمنتقل ہوں گے۔عمارت کے سامنے ‘اے’ کی شکل میں ایلیویشن بنائی گئی ہے تاکہ یہ امراوتی کی نمائندگی کرے۔ مرکزی دفتر کے ساتھ 8 ایکڑرقبہ پرمزید چارعمارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ہرعمارت کا رقبہ 41,500 مربع فٹ ہے۔ انتظامی سہولت کے لئے تمام دفاترایک ہی جگہ پرمرکوزکئے گئے ہیں۔ سی آرڈی اے کی عمارت میں پہلی منزل پراجلاس کے ہال بنائے گئے ہیں۔ دوسری، تیسری اورپانچویں منزل پرسی آرڈی اے کے دفاترہیں،چوتھی منزل پرسی ڈی ایم اے میونسپل ڈائریکٹوریٹ واقع ہے۔ چھٹی منزل پر امراوتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے دفاتر ہیں جبکہ گراؤنڈ فلور پرانٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیاگیاہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande