اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں کریئر سیشن کا انعقاد
اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں کریئر سیشن کا انعقاد علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر، کشن گنج میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کے زیر اہتمام ایک کریئر گائیڈنس سیشن منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے ا
اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں کریئر سیشن کا انعقاد


اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں کریئر سیشن کا انعقاد

علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر، کشن گنج میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کے زیر اہتمام ایک کریئر گائیڈنس سیشن منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے ایم بی اے کے طلبہ کو ملازمت کے مواقع کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنے سے متعلق مفید مشورے دیے۔ جناب حمید نے مؤثر سی وی کی تیاری، ایک مضبوط اسٹیٹمنٹ آف پرپز لکھنے، نظریاتی فہم کو مضبوط کرنے، اور کریئر مقاصد سے ہم آہنگ ایم بی اے اسپیشلائزیشن کے انتخاب پر زور دیا۔

انہوں نے طلبہ کو خود میں مسلسل بہتری لانے اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی۔ پروفیسر محمد طارق، ڈائریکٹر، اے ایم یو کشن گنج سینٹر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایسے مزید آف لائن سیشن منعقد کئے جائیں تاکہ طلبہ کی شمولیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع میں اضافہ ہو۔ پروگرام کا آغاز خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ ایم بی اے کے طالب علم محمد زبیر نے پروگرام کی میزبانی کی۔ سیشن کی نگرانی ڈاکٹر یاسر امام (ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر، اے ایم یو کشن گنج سینٹر) نے کی۔ آخر میں طلبہ نے مسٹر حمید سے کریئر کے امکانات و مواقع سے متعلق سوالات کیے اور رہنمائی حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande