
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کی صبح ستیہ نکیتن حادثے کے مقام کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات اور جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہلی میں پانچویں منزل تک تعمیر شدہ عمارتوں کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے لیے ذمہ دار پائے جانے والے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ستیہ نکیتن کے آس پاس موجود پی جی اور دیگر عمارتوں کی بھی بڑے پیمانے پر جانچ کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پائے جانے پر انہیں سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا کہ دہلی کے شہریوں کی سلامتی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لاپروائی کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔دریں اثنا، ستیہ نکیتن حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔ جائے حادثہ پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan