شیئر مارکیٹ میں شانتی ان آرگینکس کی دھماکہ خیز شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کا پیسہ تقریباً دوگنا
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ سلفر بیسڈ غیر نامیاتی کیمیکلز کی پیداوار اور کاروبار کرنے والی کمپنی شانتی ان آرگینکس کے شیئرز نے پیر کو شیئر مارکیٹ میں دھماکہ خیز انٹری کی۔ کمپنی کے شیئرز نے پہلے ہی دن اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو تقریباً دوگنا منافع ف
شیئر مارکیٹ میں شانتی ان آرگینکس کی دھماکہ خیز شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کا پیسہ تقریباً دوگنا


نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ سلفر بیسڈ غیر نامیاتی کیمیکلز کی پیداوار اور کاروبار کرنے والی کمپنی شانتی ان آرگینکس کے شیئرز نے پیر کو شیئر مارکیٹ میں دھماکہ خیز انٹری کی۔ کمپنی کے شیئرز نے پہلے ہی دن اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو تقریباً دوگنا منافع فراہم کیا۔آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 83 روپے فی شیئر کے حساب سے جاری کیے گئے تھے۔ پیر کو این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ 90 فیصد پریمیم کے ساتھ 157.70 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد منافع وصول کرنے کے لیے ہونے والی فروخت کے باعث کمپنی کے شیئر کی قیمت گھٹ کر 150 روپے تک آگئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد دوبارہ خریداری شروع ہوگئی۔ خریداری میں تیزی آتے ہی شیئر کی قیمت بڑھنے لگی اور کچھ ہی دیر میں یہ 165.55 روپے کے اپر سرکٹ تک پہنچ گئی۔

اس طرح پہلے ہی دن کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 82.55 روپے یعنی 99.46 فیصد کا فائدہ ہوگیا۔ یعنی 83 روپے میں جاری کیا گیا شیئر پہلے دن بڑھ کر 165.55 روپے تک پہنچ گیا۔

شانتی ان آرگینکس کا 47.24 کروڑ روپے کا آئی پی او 31 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے اسے زبردست ردعمل ملا اور آئی پی او مجموعی طور پر 142.17 گنا سبسکرائب ہوا۔کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 130.97 گنا، نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز(این آئی آئی) کا حصہ 195.53 گنا جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 125.72 گنا سبسکرائب ہوا۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 56,91,200 نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی گجرات کے احمد آباد میں نیا پلانٹ قائم کرنے کے لیے کرے گی۔اس پلانٹ میں سوڈیم میٹا بائی سلفائٹ، سوڈیم بائی سلفائٹ پاؤڈر اور امونیم بائی سلفائٹ تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئی پی او سے متعلق اخراجات اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے بھی رقم استعمال کی جائے گی۔سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس کے مطابق کمپنی کی مالی حالت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 5.12 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 7.99 کروڑ روپے اور 2025-26 میں بڑھ کر 10.22 کروڑ روپے ہوگیا۔

موجودہ مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ میں، 31 مئی 2026 تک کمپنی کو 2.50 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوچکا تھا۔موجودہ مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ میں، 31 مئی 2026 تک کمپنی کو 16.10 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔کمپنی پر موجود قرض کے بوجھ میں بھی اس عرصے کے دوران نمایاں تبدیلی آئی۔ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر کمپنی پر 24.34 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 25.38 کروڑ روپے ہوگیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande