پرپل اسٹائل لیبز کا شیئربازار میں کمزور آغاز ، آئی پی او سرمایہ کار نقصان میں
نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س)۔ پرنیاز پاپ اپ شاپ کی پیرینٹ کمپنی پرپل اسٹائل لیبز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کے ساتھ داخل ہو کر اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 575 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آ
شیئربازار


نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س)۔ پرنیاز پاپ اپ شاپ کی پیرینٹ کمپنی پرپل اسٹائل لیبز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کے ساتھ داخل ہو کر اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 575 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ بی ایس ای پر 6.26 فیصد رعایت کے ساتھ539 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر 6.96 فیصد رعایت کے ساتھ 535 روپے کی سطح پردرج ہوا۔

کمزور لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے اسٹاک 515.85روپے کی سطح پر گر گیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد خریداروں نے خریدنا شروع کر دیا۔ خریداری کی سپورٹ سے اسٹاک تیزی کے ساتھ 588.90روپے کی سطح پرپہنچ گیا۔ اس کے بعدمنافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک کی نقل و حرکت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک تجارت کے بعد حصص 543.20 روپے کی سطح پر آگئے۔ اب تک کاروبار میں، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی حصص31.80 روپے یعنی5.53 فیصد کا نقصان ہوچکاہے۔

کمپنی کا 680 کروڑ روپے کا آئی پی او 31 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے کمزور ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 1.36 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میںاہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 1.50 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 0.89 گناسبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 1.66 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو کے ساتھ کل 1,18,26,086 نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کی آمدنی کو اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی پی ایس ایل ریٹیل میں سرمایہ کاری کرنے، سیلز اور مارکیٹنگ کے لیے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔پرپل اسٹائل لیبز کی مالی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیسا کہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے جو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی کو پیش کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت اب بھی غیر یقینی صور حال کا شکارہے۔ کمپنی کو مالی سال2023تا2024 میں 47.71 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا، جو اگلے مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 188.38 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا خالص نقصان بڑھ کر 285.40 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں اتار چڑھاو¿ آیا۔ اس نے مالی سال2023تا2024 میں 510.03 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں 494 کروڑ روپے رہ گئی۔ اگلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی نے کل 567.07 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اس دوران کمپنی کے قرض میں اتار چڑھاو¿ آیا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 116.33 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2024تا2025میں کم ہو کر 112.79 کروڑ روپے رہ گیا۔ اگلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا قرض تین گنا سے زیادہ بڑھ کر 371.40 کروڑ روپے ہو گیا۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹریسٹ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) میں بھی اس مدت کے دوران اتار چڑھاو¿ آیا۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے مالی سال2023تا2024 میں 31.63 کروڑ روپے رہا، جو مالی سال2024تا2025میں بڑھ کر 41.99 کروڑ روپے ہو گیا اور مالی سال 2025تا2026میں کم ہو کر 30.37 کروڑ روپے رہ گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande