سہارنپور انتظامیہ نے کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد پر بلڈوزر چلایا ، رکن پارلیمنٹ اقریٰ حسن نظر بند
سہارنپور، 5 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو ہفتہ کی علی الصبح ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد غیر قانونی
سہارنپور انتظامیہ نے کلکٹریٹ احاطے میں واقع 70 سال پرانی مسجد پر بلڈوزر چلایا ، رکن پارلیمنٹ اقریٰ حسن نظر بند


سہارنپور، 5 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو ہفتہ کی علی الصبح ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد غیر قانونی ہے۔ دوسری جانب جب رکن پارلیمنٹ اقرا حسن موقع پر جانے کے لیے روانہ ہوئیں تو انتظامیہ نے انہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا۔

سہارنپور کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ کلکٹریٹ احاطے میں تعمیر مسجد کو لے کر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ ضلع جج کی عدالت نے 2 ستمبر کو مسجد فریق کی اپیل خارج کرتے ہوئے سرکاری زمین پر تعمیرمسجد کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ مسجد فریق اس معاملے میں عدالت گیا تھا، لیکن عدالت نے ان کی اپیل خارج کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کے 16 جولائی کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ رات جمعہ کو یہ افواہ پھیل گئی کہ انتظامیہ مسجد کو منہدم کرنے جا رہی ہے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران نے وہاں سے سبھی لوگوں کو ہٹا دیا۔ اس کے بعد ہفتہ کی علی الصبح انتظامیہ نے مسجد کو منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ اس دوران کلکٹریٹ کے تمام دروازے بند کر کے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔

وہیں، جب رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کلکٹریٹ کے لیے روانہ ہونے لگیں تو انہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا گیا۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ بحث بھی ہوئی۔ تاہم پولیس فورس کے ساتھ تمام سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ وہیں، اس کارروائی کے بعد ریاست کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس کارروائی پر اپنا ردعمل کا ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande