
جموں،05 ستمبر (ہ س)۔
ریاسی پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے دوران بالینی، کٹرا میں ناکہ بندی کے دوران دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7.51 گرام ہیروئن (چٹا) برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو 3 ستمبر کو ناکہ چیکنگ کے دوران پیدل آتے ہوئے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران وشال شرما ولد رومیش چندر، سکنہ بلسپور، تحصیل مجلتا، ضلع ادھمپور کے قبضے سے 3.11 گرام جبکہ رنکو شرما ولد بودھ راج، سکنہ گھڑیاں دھنا، تحصیل چنینی، ضلع ادھمپور کے قبضے سے 4.40 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان ممنوعہ نشہ آور مادے کی موجودگی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کرسکے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کٹرا میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران منشیات کے منبع، سپلائی نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاسی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر