
واشنگٹن، 4 ستمبر (ہ س)۔
ایران میں جاری طویل جنگ کے باعث امریکی دفاعی ذخائر پر بڑھتے دباو¿ کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی لاگت اپنے یورپی اتحادیوں سے وصول کرے گا۔
ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر متعدد پوسٹس کرتے ہوئے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ”سینکڑوں ارب ڈالر“ مالیت کے ہتھیار یوکرین اور نیٹو کو ”مفت“ میں دے دیے۔ انہوں نے اس اقدام کو بائیڈن کی بدانتظامی کی اصلاح قرار دیتے ہوئے کہا، ”ہم وہ رقم مانگیں گے، چاہے اس میں کچھ دیر ہی کیوں نہ ہو۔“
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی فوجی ذخائر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ’سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز‘ کے مطابق ایران تنازع شروع ہونے کے بعد سے پینٹاگون نے تقریباً 1,500 پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز استعمال کیے ہیں، جس کے باعث ان کا ذخیرہ گھٹ کر 1,000 سے بھی کم رہ گیا ہے۔ ’ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ (ٹی ایچ اے اے ڈی) انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ بھی 452 سے کم ہو کر 300 سے نیچے آ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ