بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، سوفی مولینیو کپتان ہوں گی
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، سوفی مولینیو کپتان ہوں گی میلبورن، 30 ستمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے اپنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں سی
آسٹریلیائی کپتان سوفی مولینیو


بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، سوفی مولینیو کپتان ہوں گی

میلبورن، 30 ستمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے اپنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں سیریز کے لیے سوفی مولینیو کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم، کولہے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہیں مولینیو کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مولینیو ٹیم میں شامل ہیں، لیکن چوٹ سے مکمل صحت یابی کے بعد ہی ان کی سیریز میں شرکت پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے کہا کہ مولینیو کولہے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ آسٹریلیا نے دونوں سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ تیز گیند باز ڈارسی براون کمر کی چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہیں، جبکہ لوسی ہیملٹن بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں کواڈ اسٹرین کی وجہ سے دستیاب نہیں رہیں گی۔ تاہم، ان کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز تک فٹ ہونے کی امید ہے۔

گریس ہیرس کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔ سلیکٹر فلیگلر نے واضح کیا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کا سائز چھوٹا ہونے اور ورلڈ کپ کے دوران محدود مواقع کی وجہ سے ہیرس کے انتخاب پر غور نہیں ہو سکا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ تینوں مقابلے برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

اس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ پہلا میچ 18 اکتوبر، دوسرا 20 اکتوبر اور تیسرا 22 اکتوبر کو سڈنی کے نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔ فلیگلر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے یہ چھ مقابلے آسٹریلیائی ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہوں گے اور بنگلہ دیش نیز نیوزی لینڈ دونوں مختلف طرح کا چیلنج پیش کریں گے۔

آسٹریلیائی ٹیم: نکولا کیری، ایش گارڈنر، کم گرتھ، لوسی ہیملٹن، الانا کنگ، فوبی لچ فیلڈ، تاہلیا میک گرا (نائب کپتان)، سوفی مولینیو (کپتان)، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا وول اور جارجیا ویئرہم۔ لوسی ہیملٹن بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande