ایشیائی کھیل 2026 : سنیل کمار سیمی فائنل میں، نشا دہیا کا سفر ختم
ایشیائی کھیل 2026 : سنیل کمار سیمی فائنل میں، نشا دہیا کا سفر ختم ۔ خواتین کی اسکوائش ٹیم بھی تمغے کی دوڑ میں آئیچی-ناگویا، 30 ستمبر (ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 میں ہندوستانی کشتی مہم کا آغاز بدھ کے روز ملے جلے نتائج کے ساتھ ہوا۔ سنیل کمار نے مردو
سنیل کمار


ایشیائی کھیل 2026 : سنیل کمار سیمی فائنل میں، نشا دہیا کا سفر ختم

۔ خواتین کی اسکوائش ٹیم بھی تمغے کی دوڑ میں

آئیچی-ناگویا، 30 ستمبر (ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 میں ہندوستانی کشتی مہم کا آغاز بدھ کے روز ملے جلے نتائج کے ساتھ ہوا۔ سنیل کمار نے مردوں کے گریکو رومن 87 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ نشا دہیا کو خواتین کے فری اسٹائل 68 کلوگرام زمرے کے راونڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں، ہندوستانی خواتین کی اسکوائش ٹیم نے سنگاپور کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے تمغہ پکا کر لیا۔

گریکو رومن 87 کلوگرام زمرے میں سنیل کمار نے محمد سلطان زادہ کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 0-4 سے ہرایا۔ سنیل نے مقابلے میں مجموعی طور پر نو پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف کو ایک بھی پوائنٹ نہیں مل سکا۔ اس جیت کے ساتھ ہی سنیل نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

خواتین کے فری اسٹائل 68 کلوگرام زمرے میں نشا دہیا کی مہم راونڈ آف 16 میں اختتام پذیر ہو گئی۔ انہیں شمالی کوریا کی پاک سول گم نے 0-4 سے ہرایا۔ مقابلہ انتہائی سخت رہا، لیکن شمالی کوریائی پہلوان نے پہلے راونڈ میں چار پوائنٹس کی تکنیکی برتری حاصل کر کے سبقت بنا لی، جسے نشا پار نہ کر سکیں۔

اس سے قبل جیوتی سریکھا وینم، چکِتا تنیپرتھی اور پرتھیکا پردیپ پر مشتمل ہندوستانی خواتین کمپاونڈ تیر اندازی ٹیم نے چین کو 234-238 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم نے مقابلے کے آغاز سے ہی برتری برقرار رکھی اور آخر تک چین کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔

ہندوستان نے پہلے روٹیشن میں تینوں تیروں پر 10 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 27-30 کی برتری بنائی۔ دوسرے روٹیشن کے بعد ہندوستان 58-60 سے آگے تھا۔ وقفے تک ہندوستانی ٹیم کی برتری 116-119 رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی ہندوستانی تیر اندازوں نے دباو برقرار رکھا اور تیسرے مرحلے کے بعد 176-178 کی برتری حاصل کر لی۔ آخری مرحلے میں ہندوستان نے مسلسل درست نشانے لگاتے ہوئے 238 پوائنٹس مکمل کیے اور چار پوائنٹس سے مقابلہ جیت لیا۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے 2014 میں جنوبی کوریا کے قائم کردہ 238 پوائنٹس کے عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ یہ جیوتی سریکھا وینم کا چوتھا ایشیائی کھیل کا طلائی تمغہ ہے، جبکہ چکِتا تنیپرتھی اور پرتھیکا پردیپ نے اپنے اولین ایشیائی کھیل میں پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

ہندوستانی خواتین کی اسکوائش ٹیم نے منگل کو کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو 0-2 سے ہرا کر اپنا تمغہ پکا کیا۔ تنوی کھنہ نے پہلے مقابلے میں وائی ایئن آو یونگ کو 1-3 سے شکست دے کر ہندوستان کو برتری دلائی۔ تنوی نے یہ مقابلہ 6-11 ، 11-5، 13-15، 1-11 سے اپنے نام کیا۔

اس کے بعد اناہت سنگھ نے وائی یان آو یونگ کو سیدھے گیمز میں 0-3 سے ہرا کر ہندوستان کی فتح یقینی بنا دی۔ اناہت نے7-11، 3-11، 4-11 سے مقابلہ جیتا۔ سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کے حریف کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande