
نئی دہلی، 30 ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجیز اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے تعاون کو بڑھانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کیلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی