
نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س)۔ کمزور عالمی اشاروں کے باعث بننے والے منفی ماحول میں گھریلو شیئر بازار آج نچلی سطح سے کافی حد تک ریکور کرنے کے باوجود گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کاروبار کا آغاز کمزوری کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباؤ بن جانے کے باعث پہلے نصف گھنٹے میں ہی سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد سینسیکس 0.33 فیصد اور نفٹی 0.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 138.04 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 72,633.68 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہونے کے فوراً بعد معمولی خریداری کے باعث یہ انڈیکس اوپننگ سطح سے تقریباً 50 پوائنٹس بڑھ کر 72,684.90 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس مسلسل نیچے جاتا رہا۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد سینسیکس نے دن کی کم ترین سطح سے 465.07 پوائنٹس کی ریکوری کی اور 242.65 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی کمی کے ساتھ 72,529.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی آج 47.80 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد کی کمی کے ساتھ 22,732.45 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد معمولی خریداری کے باعث یہ انڈیکس اوپننگ سطح سے تقریباً 21 پوائنٹس بڑھ کر 22,753.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد فروخت شروع ہونے سے نفٹی کی رفتار بھی کمزور پڑنے لگی۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد نفٹی نے دن کی کم ترین سطح سے 146.55 پوائنٹس کی ریکوری کی اور 64.05 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 22,716.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج شیئر بازار میں گراوٹ کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی مجموعی دولت میں تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے کی کمی آگئی۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد گھٹ کر 472.47 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، یعنی پیر کو، ان کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 475.44 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح آج کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 2.97 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئرز میں ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز 2.53 فیصد، کوٹک مہندرا بینک 1.11 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 5.01 فیصد، اڈانی پورٹس 4.49 فیصد اور ٹاٹا اسٹیل 0.91 فیصد کی تیزی کے ساتھ آج کے منافع حاصل کرنے والے ٹاپ 5 شیئروں میں شامل رہے۔
دوسری جانب ٹائٹن کمپنی 2.72 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز 2.29 فیصد، ٹی سی ایس 1.72 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 1.57 فیصد اور ہندوستان یونی لیور 1.53 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے خسارہ اٹھانے والے ٹاپ 5 شیئروں میں شامل رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد