نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے بھارتی سفیر نوین سریواستو کی الوداعی ملاقات
کاٹھمنڈو، 29 ستمبر(ہ س)۔ نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سریواستو نے منگل کو وزیر اعظم بالیندر شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کاٹھمنڈو کے سنگھ دربار میں واقع وزیر اعظم اور وزرا کی کونسل کے دفتر میں ہوئی۔ نوین سریواستو کی نیپال میں سفارتی مدت مکمل ہونے
نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے بھارتی سفیر نوین سریواستو کی الوداعی ملاقات


کاٹھمنڈو، 29 ستمبر(ہ س)۔

نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سریواستو نے منگل کو وزیر اعظم بالیندر شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کاٹھمنڈو کے سنگھ دربار میں واقع وزیر اعظم اور وزرا کی کونسل کے دفتر میں ہوئی۔

نوین سریواستو کی نیپال میں سفارتی مدت مکمل ہونے والی ہے اور وہ جلد بھارت واپس روانہ ہوں گے۔ وطن واپسی سے قبل انہوں نے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم بالیندر شاہ نے بھارتی سفیر نوین سریواستو کو بھگوان بدھ کا مجسمہ بطور یادگاری تحفہ پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande