
نئی دہلی، 29 ستمبر(ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، کولکاتا نے ماس آرٹ (مہانروان روڈ ماس آرٹ)سوسائٹی کی جانب سے درگا پوجا کے ’پری ویو شو‘ کے انعقاد میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں منگل کو کولکاتا میں 15 مقامات پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی۔ یہ کارروائی انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعہ 17 کے تحت کی جا رہی ہے۔
ای ڈی کے مطابق، ماس آرٹ سوسائٹی نے مبینہ طور پر خود کو یونیسکو سے اسپانسر شدہ ادارہ ظاہر کرکے عام لوگوں سے بڑی رقم جمع کی۔ تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ جمع کی گئی رقم کا استعمال ذاتی مفاد کے لیے کیا گیا۔کارروائی کے دائرے میں سابق وزیر اندرنیل سین اور ان کے قریبی ساتھیوں سمیت مختلف افراد اور اداروں سے منسلک ٹھکانے شامل ہیں۔ ای ڈی کی جانب سے معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan