امت شاہ دہلی کو دیں گے سوغات، باراپولا فیز-3 فلائی اوور کا افتتاح آج
نئی دہلی، 29 ستمبر(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امیت شاہ آج باراپولا فیز-3 فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی دہلی کے لوگوں کے لیے جنوبی اور وسطی دہلی تک آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ مایور وہار فیز-1 سے سرائے کالے خان تک تقریباً
امت شاہ دہلی کو دیں گے سوغات، باراپولا فیز-3 فلائی اوور کا افتتاح آج


نئی دہلی، 29 ستمبر(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امیت شاہ آج باراپولا فیز-3 فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی دہلی کے لوگوں کے لیے جنوبی اور وسطی دہلی تک آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ مایور وہار فیز-1 سے سرائے کالے خان تک تقریباً 3.5 کلومیٹر طویل اس کوریڈور کے شروع ہونے سے گاڑیوں کو آئی ٹی او، رنگ روڈ اور ڈی این ڈی کے علاوہ ایک نیا متبادل راستہ بھی دستیاب ہو جائے گا۔ 3.5 کلومیٹر کے اس حصے میں درمیان میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، یعنی پورا راستہ سگنل فری ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، تعمیراتِ عامہ کے وزیر پرویش ورما سمیت دیگر عوامی نمائندے اور افسران موجود رہیں گے۔

اس فلائی اوور کے شروع ہونے سے روزانہ ملازمت اور دیگر کاموں کے لیے جنوبی دہلی آنے جانے والے لوگوں کو راحت ملے گی۔ اس کے علاوہ سرائے کالے خان کی جانب جانے کے لیے لوگوں کا پرانے راستوں پر انحصار بھی کم ہوگا۔ لکشمی نگر، شکَرپور اور پٹپڑ گنج کے رہنے والوں کو بھی جنوبی دہلی جانے کے لیے ایک نیا راستہ ملے گا۔ ان علاقوں سے آنے والی گاڑیاں مایور وہار کے راستے کوریڈور تک پہنچ سکیں گی۔ اس سے وکاس مارگ اور آئی ٹی او کی جانب جانے والی ٹریفک کا دباؤ کم ہونے کی امید ہے۔

آنند وہار، کڑکڑڈوما اور وویک وہار کے علاوہ وسندھرا انکلیو اور دَلّوپورہ کے لوگوںکو بھی جنوبی دہلی جانے کے لیے متبادل راستہ مل جائے گا۔

باراپولا فیز-3 فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے آج صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے نظام میں تبدیلی کی ہے۔ تقریب میں سیکڑوں افراد کے پہنچنے کی توقع ہے۔ پولیس کے مطابق سرائے کالے خان، مہارانی باغ اور آشرم چوک کے آس پاس ٹریفک متاثر رہے گی۔ پولیس نے دہلی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس دوران ان راستوں پر جانے سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande