نیتن یاہو کا خفیہ دورۂ متحدہ عرب امارات، صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
ابوظہبی، 28 ستمبر(ہ س)۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ا
نیتن یاہو کا خفیہ دورۂ متحدہ عرب امارات، صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات


ابوظہبی، 28 ستمبر(ہ س)۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی اور علاقائی امور پر رابطے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی کہ نیتن یاہو نے اپنے خفیہ دورہ¿ ابوظہبی کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم اتوار کی صبح ایک نجی طیارے کے ذریعے ابوظہبی پہنچے، وہاں دن کا بیشتر حصہ گزارا اور اسی روز اسرائیل واپس روانہ ہوگئے۔نیتن یاہو کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اس ملاقات یا دورے سے متعلق رپورٹس پر فوری طور پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو عارضی طور پر ’آئرن ڈوم‘ فضائی دفاعی نظام اور اسے چلانے کے لیے اسرائیلی اہلکار بھی فراہم کیے تھے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے سکیورٹی تعاون کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو کا یہ مبینہ خفیہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے قبل مبینہ انتباہات سے متعلق بھی نئی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے حملے سے قبل نیتن یاہو کو حماس کے اس وقت کے رہنما یحییٰ السنوار کی جانب سے کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ تاہم نیتن یاہو اس نوعیت کی کسی پیشگی وارننگ موصول ہونے کی تردید کر چکے ہیں۔اسرائیلی اور اماراتی قیادت کے درمیان ملاقات سے متعلق اختلافی اطلاعات اس سے قبل بھی سامنے آ چکی ہیں۔ رواں برس مئی میں نیتن یاہو کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی اطلاع دی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات نے بعد میں صدر شیخ محمد بن زاید کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ حالیہ دورے کی سرکاری طور پر تصدیق نہ ہونے کے باعث ملاقات کی تفصیلات اور اس کے ایجنڈے کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande