
نوئیڈا، 27 ستمبر (ہ س)۔
مختلف مقامات پر پیش آنے والے سڑک حادثات میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تھانہ جیور کے انچارج انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ رام پور بانگر گاو¿ں کے رہنے والے 27 سالہ ڈال چند، ولد ہری سنگھ، آج صبح موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ اسی دوران ایک نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دورانِ علاج ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تھانہ سورج پور کے انچارج انسپکٹر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ 47 سالہ نروتم سنگھ، ولد شیام سنگھ، گزشتہ رات تھانہ علاقے میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں آج دورانِ علاج ان کی موت ہوگئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تھانہ سیکٹر-39 کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ 24 سالہ وکاس کمار، ولد گنپتی، گزشتہ رات تھانہ علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں آج دورانِ علاج ان کی موت ہوگئی۔
تھانہ بادل پور کے انچارج انسپکٹر وجے کمار گپتا نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 50 سالہ سوم وتی، اہلیہ برج پال، شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ علاج کے دوران آج ان کی موت ہوگئی۔
تھانہ سیکٹر-49 کے انچارج انسپکٹر رام پرکاش شرما نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں رہنے والی 21 سالہ رانی چوہان، دختر نیپال سنگھ، آج ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ