فرخ آباد میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچوں کی موت
فرخ آباد، 27 ستمبر (ہ س)۔ قائم گنج کوتوالی علاقے میں بارش کے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ کوتوالی علاقے کے کٹرا رحمت خان گ
فرخ آباد میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچوں کی موت


فرخ آباد، 27 ستمبر (ہ س)۔

قائم گنج کوتوالی علاقے میں بارش کے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

کوتوالی علاقے کے کٹرا رحمت خان گاو¿ں کے رہنے والے راج پال کے بیٹے سورج (12) اور مونو (10) نہانے کے لیے بارش کے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں گئے تھے۔ یہ جگہ ان کے گھر سے تقریباً دو کلومیٹر دور بتائی گئی ہے۔ نہاتے ہوئے دونوں بچے گہرے گڑھے میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔

یہ دیکھ کر گاو¿ں کے دیگر بچوں نے فوراً ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اہل خانہ موقع پر پہنچے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر سرکل افسر اجے ورما، انسپکٹر انچارج ونود کمار شکلا اور تحصیلدار اروند کمار پولیس فورس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے باہر نکلوائیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande