بین ریاستی چور گروہ کے پانچ ارکان گرفتار
پلامو، 27 ستمبر (ہ س)۔ پلامو، گڑھوا اور لاتیہار کے مختلف شہری علاقوں میں مسلسل ہونے والی چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے چوروں اور چوری کا مال خریدنے والے گروہ کا پلامو پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری نے اتوار کو اس معامل
بین ریاستی چور گروہ کے پانچ ارکان گرفتار


پلامو، 27 ستمبر (ہ س)۔

پلامو، گڑھوا اور لاتیہار کے مختلف شہری علاقوں میں مسلسل ہونے والی چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے چوروں اور چوری کا مال خریدنے والے گروہ کا پلامو پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری نے اتوار کو اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس چور گروہ کی گرفتاری سے صرف مدھینی نگر سٹی تھانہ علاقے میں چوری کے تقریباً سات سے آٹھ معاملات کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر صدر ایس ڈی پی او راجیش یادو کی قیادت میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔ اس ٹیم نے چوروں کی گرفتاری کے لیے جھارکھنڈ کے علاوہ بہار اور اوڈیشہ سمیت مختلف ریاستوں میں مسلسل چھاپہ ماری کی۔

پولیس کی اس کارروائی کے دوران سب سے پہلے اوڈیشہ سے راجو کمار اور راج کمار کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور ان کی نشاندہی پر لکشمن مودی اور اروند کھرواڑ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ چوری کے زیورات خریدنے والے بہار کے ڈیہری کے ایک جیولری دکان کے مالک پرمود سونی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس طرح پولیس نے مجموعی طور پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان راجو کمار اور راج کمار گلے میں رسی باندھ کر گﺅ کشی کا شکار ہونے کا بہانہ کرتے تھے اور لوگوں سے ہمدردی حاصل کرکے چندہ مانگا کرتے تھے۔ اسی بہانے وہ گھروں کی نگرانی اور ریکی بھی کیا کرتے تھے۔پھر موقع ملتے ہی واردا ت کوانجام دیتے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande