ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں روہت اور وراٹ پر رہیں گی نظریں
ترواننت پورم، 26 ستمبر (ہ س):۔ بھارت اتوار کو گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کے ساتھ اپنے 2026-27 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز کرے گا۔ اس میچ میں سب کی نظریں تجربہ کار بلے بازوں روہت شر
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں روہت اور وراٹ پر رہیں گی نظریں


ترواننت پورم، 26 ستمبر (ہ س):۔

بھارت اتوار کو گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کے ساتھ اپنے 2026-27 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز کرے گا۔ اس میچ میں سب کی نظریں تجربہ کار بلے بازوں روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر رہیں گی۔

یہ سیریز کپتان شبھمن گل کی قیادت والی بھارتی ٹیم کے لیے اگلے سال جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم انجری اور جاپان میں جاری ایشیائی کھیلوں کے باعث بھارت کو کئی اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

روہت شرما نے جولائی میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف 138 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنے مستقبل کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا تھا۔ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ 15 اننگز میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔ تاہم اس دوران ان کے کھاتے میں 30 سے کم رنز کی آٹھ اننگز بھی رہی ہیں اور پاور پلے میں ان کے رنز بنانے کی رفتار میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب وراٹ کوہلی شاندار تسلسل کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے تاریخ کے صرف دوسرے بلے باز بننے سے 51 رنز دور ہیں۔ گزشتہ 12 ون ڈے میچوں میں آٹھ مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنانے والے وراٹ کی موجودہ فارم بھارتی بلے بازی کو مضبوطی فراہم کرتی ہے۔

بھارت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن آخری گیارہ تیار کرنا ہوگا۔ تیز گیند باز آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا اور ہرشت رانا انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جبکہ اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر ایشیائی کھیلوں میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایسے میں نتیش کمار ریڈی کے آخری گیارہ میں شامل ہونے کے امکانات مضبوط ہیں۔

بائیں ہاتھ کے تجربہ کار اسپن آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ اسپن شعبے کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کلدیپ یادو ہوں گے۔ جموں و کشمیر کے ان کیپڈ آل راو¿نڈر اوقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ٹیم میں محمد سراج، پرسدھ کرشنا اور گرنور برار جیسے متبادل موجود ہونے کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ نمن دھیر بھی ٹیم میں ایک اور متبادل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم شائی ہوپ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف قریبی مقابلوں والی سیریز گنوانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے پاس بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی تیاریوں کو جانچنے کا موقع ہوگا۔ اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کو دیکھتے ہوئے یہ سیریز اس کے لیے بھی اہم ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 19 سالہ کلائی کے اسپنر وٹیل لاس پر بھی نظریں رہیں گی۔ انہوں نے جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور پانچ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande