نیپال اور نامیبیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
کاٹھمنڈو، 25 ستمبر (ہ س)۔ نیپال اور نامیبیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپال کے سفارتی تعلقات اب دنیا کے 187 ممالک تک پھیل چکے ہیں۔ نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خنال اور نامیبیا کی بین الاقوامی تعلقات اور تجارت کی وز
नेपाल और नामीबिया के विदेश मंत्री


کاٹھمنڈو، 25 ستمبر (ہ س)۔ نیپال اور نامیبیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپال کے سفارتی تعلقات اب دنیا کے 187 ممالک تک پھیل چکے ہیں۔

نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خنال اور نامیبیا کی بین الاقوامی تعلقات اور تجارت کی وزیر سیلما آسیپالا موساوی نے اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی نیویارک میں شرکت کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

دستخط سے قبل دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ نیپال کی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے انسانی اور مادی نقصان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرا نے نیپال اور نامیبیا کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے شہریوں کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande