ایم سی ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا: ستیہ نکیتن میں عمارت گرنے کے بعد پانچ افسر معطل
نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔ ستیہ نکیتن میں پیئنگ گیسٹ (پی جی) عمارت گرنے کے واقعے کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے پانچ سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 543 املاک کو منہدم کیا گیا ہے اور 178 املاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس
ایم سی ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا: ستیہ نکیتن میں عمارت گرنے کے بعد پانچ افسر معطل


نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔

ستیہ نکیتن میں پیئنگ گیسٹ (پی جی) عمارت گرنے کے واقعے کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے پانچ سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 543 املاک کو منہدم کیا گیا ہے اور 178 املاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی ہائی کورٹ کو یہ اطلاع دی۔

چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ پیئنگ گیسٹ رہائش گاہوں کو منظم کرنے سے متعلق قانون پر کس طرح عمل کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔

دہلی میونسپل کارپوریشن نے ہائی کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد 543 املاک کو منہدم کیا گیا، 178 املاک کو سیل کیا گیا اور 354 پی جی کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ متعلقہ زون کے سینئر افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ان میں ڈپٹی کمشنر اور زونل انجینئر بھی شامل ہیں۔

دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ دہلی میں صرف 512 پی جی ہی ماسٹر پلان کے مطابق چل رہے ہیں۔

اس سے قبل 16 ستمبر کو ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ستیہ نکیتن میں پیئنگ گیسٹ عمارت کے منہدم ہونے کا واقعہ سنگین غفلت اور مجرمانہ طرز عمل کا نتیجہ تھا۔ 7 ستمبر کو ہائی کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی تھی کہ جنوبی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں ایک عمارت کے اچانک منہدم ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں۔

ہائی کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن کو اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے کے لیے ذمہ داری طے کی جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، اس سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande