
ممبئی، 24 ستمبر (ہ س)۔ ملک کے بڑے اسٹاک ایکسچینجوں میں شامل نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کےحصص کی جمعرات کو بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ لسٹ ہوئے۔ کاروبار کے پہلے روز این ایس ای کا شیئر 1785 روپے کی ایشو پرائس کے مقابلے میں 1800 روپے پر درج ہوا۔
بی ایس ای پر این ایس ای کا شیئر 1800 روپے پر کھلا، جو اپنے ایشوپرائس سے 0.84 فیصد زیادہ ہے۔ کاروبار کے دوران یہ 3.36 فیصد بڑھ کر 1845 روپے تک پہنچ گیا۔ این ایس ای کی بازار قدر (مارکیٹ کیپ) 4,55,400 کروڑ روپے رہی۔ کمپنی نے آئی پی او کے لیے فی شیئر قیمت کی حد 1700 سے 1785 روپے مقرر کی تھی۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج کے مطابق، این ایس ای کے ٹریڈ کئے گئے شیئروں کی مجموعی تعداد 116.53 لاکھ شیئر تھی۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے آئی پی او کے طور پر نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے 22,569 کروڑ روپے کے آئی پی او کو پیر کو بولی کے آخری دن تقریباً چھ گنا سبسکرپشن ملا تھا۔ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مضبوط مانگ سے آئی پی او کو خاطر خواہ حمایت حاصل ہوئی۔ این ایس ای کے آئی پی او نے 2022 میں سرکاری شعبے کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کے 21,000 کروڑ روپے کے آئی پی او کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد