جموں کے میران صاحب علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پانچ بھینسیں ہلاک
جموں, 24 ستمبر (ہ س): جموں میران صاحب کے کوٹلی میان فتح گاؤں کے قریب رنگ روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی نے بھینسوں کے ریوڑ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ بھینسیں ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق نو بھینسیں سڑک سے گزر رہی تھیں کہ اسی
Accident


جموں, 24 ستمبر (ہ س): جموں میران صاحب کے کوٹلی میان فتح گاؤں کے قریب رنگ روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی نے بھینسوں کے ریوڑ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ بھینسیں ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق نو بھینسیں سڑک سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں پانچ بھینسوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چار کو شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد گاڑی اور اس کے ڈرائیور سے متعلق فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande