
جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا
جموں، 24 ستمبر (ہ س)۔ جموں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت میران صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن نما منشیات (چٹا) برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق میران صاحب پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم علاقے میں ناکہ چیکنگ اور گشت پر تھی، جس دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے اسے قابو کرلیا۔
گرفتار شخص کی شناخت وجے رام پال ولد سریش کمار، سکنہ مرالیان، جموں کے طور پر کی گئی ہے۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ہیروئن نما منشیات (چٹا) برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میران صاحب میں ایف آئی آر نمبر 151/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر