لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے زنسکار وادی کا دورہ کرکے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں, 24 ستمبر(ہ س): فوج کی فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے لداخ کی زنسکار وادی کا دورہ کرکے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے پدم میں فوجی تنصیبات کا دورہ
Army


جموں, 24 ستمبر(ہ س): فوج کی فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے لداخ کی زنسکار وادی کا دورہ کرکے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے پدم میں فوجی تنصیبات کا دورہ کیا اور جاری و آئندہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران نِمّو-پدم-درچہ محور پر جاری منصوبوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، جن کا مقصد بلند پہاڑی اور دشوار گزار علاقے میں فوج کی آپریشنل تیاری اور پائیداری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

نِمّو-پدم-درچہ محور 298 کلومیٹر طویل اہم سڑک ہے، جو لداخ کے نِمّو کو زنسکار وادی کے پدم کے راستے ہماچل پردیش کے درچہ سے جوڑتی ہے۔دورے کے دوران جی او سی نے فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، آپریشنل عزم اور فرائض کے تئیں ثابت قدمی کو سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande