بکسر کو ترقی کی نئی راہ سے جوڑنے کا کام جاری ہے: سمراٹ چودھری
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے وامنیشور مندر میں پوجا ارچنا کی بکسر، 23 ستمبر (ہ س)۔ وامن دوادشی کے متبرک موقع پر بدھ کے روزوزیراعلیٰ سمراٹ چودھری بکسر پہنچے اور سینٹرل جیل احاطے میں واقع بھگوان وامنیشور مندر میں باضابطہ پوجا ارچنا کر کے آشیرواد لی
شری وامنیشور مندر میں درشن اور پوجا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ


وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے وامنیشور مندر میں پوجا ارچنا کی

بکسر، 23 ستمبر (ہ س)۔

وامن دوادشی کے متبرک موقع پر بدھ کے روزوزیراعلیٰ سمراٹ چودھری بکسر پہنچے اور سینٹرل جیل احاطے میں واقع بھگوان وامنیشور مندر میں باضابطہ پوجا ارچنا کر کے آشیرواد لیا۔ پنڈت مکتیشور ناتھ شاستری نے وزیر اعلیٰ کی پوجا منعقد کرائی۔

صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے بہار کو آشیرواد بکسر کی سرزمین سے ملے، اسی تمنا کے ساتھ وہ بھگوان وامن کا آشیرواد لینے پہنچے ہیں۔ انہوں نے بکسر کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کی۔ وزیر اعلیٰ نے بکسر کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم پروجیکٹوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بکسر سے کوئلور تک چار لین سڑک کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ اسے وشوامتر پتھ کے نام سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بکسر سے بھاگلپور تک گرین فیلڈ روڈ تعمیر کرائی جا رہی ہے۔ اس سے بکسر، آرا اور ارول سمیت کئی اضلاع کو بہتر رابطے کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بکسر کو مختلف علاقوں سے جوڑنے کے لیے رابطہ سڑکوں کو وسعت دی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق دوپہر تقریباً 12.20 بجے بکسر کے اڈا میدان پہنچے۔ ہیلی کاپٹر کے اترتے ہی وہاں موجود حامیوں اور کارکنان نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کا قافلہ شری وامنیشور مندر کے لیے روانہ ہوا۔ مندر کے باہر بڑی تعداد میں عقیدت مند وزیر اعلیٰ کی آمد اور دیدار کے انتظار میں موجود تھے۔ سیکورٹی انتظامات کے تحت محدود تعداد میں پاس رکھنے والے افراد کو ہی مندر کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

پوجا ارچنا کے بعد وزیر اعلیٰ باہر نکلے تو انہوں نے کارکنان سے مختصر گفتگو کی۔ اس کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے بنیادی طور پر بکسر کی ترقی اور آئندہ رابطہ منصوبوں پر گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ کا قافلہ اس کے بعد چرامن پور کے لیے روانہ ہوا، جہاں انہوں نے آجیویکا دیدیوں سے خطاب و بات چیت کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد وہ اہیرولی میدان سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

ادھر، وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیشِ نظر گزشتہ کئی دنوں سے ضلع اور پولیس انتظامیہ تیاریوں میں مصروف تھی۔ سیکورٹی، ٹریفک اور پروگرام کے مقامات کے انتظامات پر افسران کی مسلسل نگرانی رہی۔ البتہ وامن دوادشی پر دور دراز سے رات میں ہی بکسر پہنچنے والی خواتین عقیدت مندوں کو وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی وجہ سے کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

عقیدت مند گنگا اسنان کے بعد وامن بھگوان کے درشن اور پوجا کے لیے قطار میں بیٹھے رہے۔ صبح تقریباً نو سے دس بجے تک خواتین کو ترتیب وار پوجا ارچنا کرائی گئی، لیکن وزیر اعلیٰ کی آمد سے تقریباً دو گھنٹے قبل مندر کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد صرف مخصوص پاس رکھنے والے لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ وامن دوادشی کے موقع پر عقیدت مندوں کے بھاری ہجوم کے پیشِ نظر انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات رکھے تھے۔ وزیر اعلیٰ کا دورہ طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل ہوا اور پوجا ارچنا کے بعد انہوں نے بکسر کی ترقی سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande